دنیا کو متوجہ کر چکے، کشکول توڑ دیا : رانا مشہود

Apr 17, 2025 | 13:49:PM
 دنیا کو متوجہ کر چکے، کشکول توڑ دیا : رانا مشہود
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر چکا، ہم نے کشکول توڑ دیا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کے مستقبل پر سوال اٹھاتے ہیں انہیں کہتا ہوں جامعات میں ہمارے نوجوان دیکھو۔

رانا مشہود کا کہنا ہے کہ 2002ء سے یوتھ امپاورمنٹ پر کام کر رہا ہوں، ہم نے پنجاب میں تعلیم کا پورٹ فولیو بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا، ہم نے چند روز قبل ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل لانچ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ چینج کی وجہ سے اسلام آباد میں اولے پڑے جس سے گاڑیوں، بلڈنگز کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار 744 ملازمین بحال