راولپنڈی؛ مغوی 10سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

Apr 17, 2024 | 18:33:PM
راولپنڈی؛ مغوی 10سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی ) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے10 سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتارکرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملزم فلک شیرمقتولہ بچی کا پڑوسی تھا جس  نے چند روز قبل 10 سالہ عائشہ نور کو اغواء کیا تھا،ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کو قتل کر کے نعش کو کنویں میں پھینک دی تھی، واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کی سربراہی میں گوجر خان پولیس نے تمام زاویوں پر تحقیقات کی، جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیاگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش 10سالہ بچی کو اغواء کر کے زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟ جانیے