چیئرمین پی سی بی کی بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات

Apr 17, 2024 | 15:18:PM
چیئرمین پی سی بی نے کپتان بابراعظم، ہیڈ کوچ اظہر محمود اور ٹیم سلیکٹر وہاب ریاض سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پی سی بی نے کپتان بابراعظم، ہیڈ کوچ اظہر محمود اور ٹیم سلیکٹر وہاب ریاض سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک، نیوزی لینڈ سیریز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو مورال بلند رکھنے کی تلقین کی۔ ٹی 20 میچزسیریز کل سے شروع ہوں گے۔

5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیم جم کر پریکٹس کر رہی ہیں اور جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے ملک میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگا:وزیراعظم

 پاکستان کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے ،عماد وسیم اور محمد عامر کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔