اسرائیلی طیاروں کی نہتے شہریوں پر بمباری،مزید 56 فلسطینی شہید،متعدد زخمی

Apr 17, 2024 | 09:27:AM
اسرائیلی طیاروں کی نہتے شہریوں پر بمباری،مزید 56 فلسطینی شہید،متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں مغازی کیمپ اور رفح میں رہائشی علاقوں میں تباہی مچادی،شدید بمباری میں مزید 56نہتے فلسطینی شہید کردیے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیلی فوج نے مغازی کیمپ میں پلے گراؤنڈ میں کھیلتے بچوں پر حملہ کردیا جبکہ اسرائیلی جیٹ نے رفح میں بھی گھر کو نشانہ بنایا جہاں 4 بچوں سمیت سات فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں پولیس کی گاڑی پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کے 7 اہلکاروں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بچوں کےلیے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے، غزہ کے بچوں کے چہرے مسلسل جنگ کی خوفناک تصویر کی عکاسی کر رہے ہیں۔انہیں معذوری اور موت سے بچانے کا واحد راستہ پائیدار جنگ بندی ہے۔

ضرورپڑھیں:ڈنمارک : تاریخی عمارت’بورسن‘ میں خوفناک آتشزدگی، سب کچھ جل کر راکھ

دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے عین بعال پر ڈرون حملے میں حزب اللہ کے مقامی کمانڈر کو شہید کردیا۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی آج رات اسرائیل آمد متوقع ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون رام اللّٰہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری سے غزہ کھنڈر بن چکا ہے۔لاکھوں پر افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ شہادتوں کی تعداد 40ہزارکے قریب پہنچ چکی ہے۔