سول ایوی ایشن نے مسافر کی گمشدہ رقم 8 لاکھ روپے ڈھونڈ کر واپس لوٹا دی 

Apr 17, 2023 | 21:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سول ایوی ایشن نے مسافر کی گمشدہ رقم 8 لاکھ روپے ڈھونڈ کر واپس لوٹا دی ۔
تفصیلات کے مطابق مسافر اسحاق چوہان 13 اپریل کو بذریعہ قومی ائیر لائن کراچی سے اسلام آباد پہنچا تھا ،اٹینڈنٹ مسافر کو وہیل چیئر پر باہر لایا اور کیبن سے بیگ نکال کر اسے دیا، بعد میں معلوم ہوا کہ ہینڈ بیگ بدل گیا ہے،مسافر کے بیگ میں 8لاکھ روپے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 18 اپریل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
معاملے کی جانچ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی،غلطی سے اٹھائے گئے بیگ کی تلاشی کے بعد کوویڈسرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ ملا،شناختی کارڈ کے ذریعے متعلقہ دفاتر سے اس فرد کا ڈیٹا حاصل کیا گیا،حاصل کئے کوائف کی مدد سے دوسرے مسافر رئیس سے صوابی میں رابطہ کیا گیا۔ 
 دوسرے مسافر کے مطابق والدہ کے جنازے میں پہنچنے کی جلدی میں غلط بیگ اٹھا لیا ،سول ایوی ایشن نے مسافر اسحاق چوہان کو اسکی رقم آٹھ لاکھ لوٹا دی ۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی سکینڈل نے ترک امیدوار کو الیکشن سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا