افغانستان سے دہشتگرد حملے ۔۔افغان ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی 

Apr 17, 2022 | 12:48:PM
دفتر خارجہ ، طلبی
کیپشن: دفتر خارجہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے چیک پوسٹوں پر بڑھتے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے، افغان حکومت سے پاک افغان سرحدی علاقہ محفوظ بنانے کی کئی بار درخواست کی ، دہشتگرد افغان سرزمین کو پاکستان میں کارروائیوں کیلئے استعمال کررہے ہیں، کالعدم دہشتگرد جتھے پاکستان کی سرحدی حفاظتی چوکیوں پر حملے کررہے ہیں، 14 اپریل کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے پاک فوج کے 7 جوان شہید کیے، افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،یہ پاک افغان سرحد پر امن برقرار رکھنے کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت پاک افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنائے، افغان ناظم الامور کو دو واقعات پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا، افغان نظام الامور کو۔14 اپریل کے واقعہ پراحتجاجی مراسلہ دیا گیا، افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر بھی احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔