امریکا کا ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

Sep 16, 2025 | 23:51:PM
امریکا کا ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے  ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کئی ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پرپابندی لگادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے متاثرین پر ایرانی تیل سے حاصل رقوم کو کرپٹوکرنسی میں منتقلی میں تعاون کا الزام لگاتےہوئے کہا ہے کہ رقوم ایرانی حکومت اور فوج کے فائدے کے لیے استعمال کی گئیں۔امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے مبینہ طور پر ایران کی مالی معاونت کرنے والے ایک جوڑے اور ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں درجن بھر سے زائد افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئیں۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی  10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی منتقلی میں تعاون کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے فائدے کے لیے استعمال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ روس سے تیل لینا بند کرے، چین سے معاہدہ طے،جلد ٹک ٹاک خریدار کے نام کا اعلان کرینگے،ڈونلڈ ٹرمپ