حماس کے پاس جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کیلئےصرف چند دن ہیں، امریکی وزیرخارجہ
دنیا میں کوئی ملک مذاکرات سے غزہ جنگ ختم کروانے میں مدد کرسکتا ہے تو وہ قطر ہے،مارکو روبیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی ملک مذاکرات سے غزہ جنگ ختم کروانے میں مدد کرسکتا ہے تو وہ قطر ہے۔حماس کے پاس جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے صرف چند دن ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات،امریکی وزیرخارجہ نے قطری وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی۔
امریکی وزیرخارجہ نے قطری قیادت کا یرغمالیوں کی رہائی کی کاوشوں پرشکریہ ادا کیا۔ملاقات میں امریکا اور قطر کے درمیان سیکیورٹی تعلقات پر بھی بات ہوئی ۔مارکو روبیو نے کہا دنیا میں کوئی ملک مذاکرات سے غزہ جنگ ختم کروانے میں مدد کرسکتا ہے تو وہ قطر ہے۔حماس کے پاس جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے صرف چند دن ہیں۔اسرائیل نے غزہ سٹی میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے لیے بہت مختصر وقت ہے۔مہینے نہیں بلکہ شاید صرف دن یا چند ہفتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دوحہ،امریکی وزیر خارجہ کی بیوی جہاز سے اترتے ہوئےبڑے حادثے سے بچ گئی