امریکہ:دکان سے چوری کے الزام میں 2 بھارتی طالبات گرفتار،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست نیوجرسی کے شہر ہوبوکن میں دکان سے چوری کے الزام میں دو بھارتی طلبہ کو گرفتار کیا گیا، یہ واقعہ مارچ 2024 میں پیش آیا تھا لیکن اس کی ویڈیو اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے بعد یہ خبر ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے طلبہ کی شناخت بھاویا لنگناگنٹا (20 سال) اور یامنی ولکلپڈی (22 سال) کے نام سے ہوئی ہے، دونوں اسٹیونز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم تھے اور حال ہی میں نیوجرسی منتقل ہوئے تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں طلبہ نے بلنگ کاؤنٹر پر صرف دو اشیاء کی ادائیگی کی، جبکہ مزید 27 اشیاء جن کی مالیت 155 ڈالر 61 سینٹ تھی، بغیر ادائیگی کے باہر لے جانے کی کوشش کی جس پر سٹور کے عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
Bodycam footage released by the Hoboken Police shows them arresting two female international students from India for alleged shoplifting at a ShopRite. Both are graduate students at Stevens Institute of Technology (@FollowStevens) and are repeat shoplifters.
— U.S. Tech Workers (@USTechWorkers) April 9, 2024
“Will this affect us… pic.twitter.com/yDq6S7DELF
پولیس کی باڈی کیم فوٹیج، جو اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر گردش کر رہی ہے، میں دونوں طالبات کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس پیسوں کی کمی تھی اور وہ ادائیگی کرنا بھول گئیں۔
انہوں نے موقع پر ہی رقم ادا کرنے کی درخواست کی، یہاں تک کہ ایک نے ’’ڈبل ادائیگی‘‘ کی پیشکش بھی کی، مگر پولیس نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔
پولیس نے دونوں طلبہ سے ایک فارم پر دستخط کروائے جس کے تحت وہ دوبارہ اس شاپ رائٹ (ShopRite) اسٹور میں داخل نہیں ہو سکیں گی، انہیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا،تاہم عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔