بجلی چوروں کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے،چیئرمین نیپرا

Sep 16, 2023 | 14:55:PM
بجلی چوروں کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے،چیئرمین نیپرا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) وسیم مختار نے کہا ہےکہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلےکرنے ہوں گے،بجلی چوروں کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے بجلی چوری کو روکنا ہوگا جو بجلی چوری کر رہا ہے اس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلےکرنے ہوں گے، توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لارہے ہیں، صارف کا جس کمپنی سے بجلی خریدنے کا ارادہ ہو وہ خریدے۔

چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزار میگاواٹ ہے، این ٹی ڈی سی کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت دیکھ کر بجلی حاصل کرتا ہے،اوور بلنگ پر انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی روک تھام کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اسٹاف کیخلاف کارروائی اور پرائیوٹ سیکٹر کو لانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے مزید کہا کہ بجلی کے ریٹ کا فیصلہ عوامی سماعت کے بعد کیا جاتا ہے، نیپرا نےکبھی بھی کوئی فیصلہ بند کمرے میں نہیں کیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی پٹیشن پر عوامی سماعت ہوتی ہے جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔