زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

Sep 16, 2023 | 09:16:AM
 زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوات اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی  جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ،زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 83 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

دوسری جانب گزشتہ روز  شہر قائد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،  شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے مغرب میں 10 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا اور زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی تاہم زلزلے کی وجہ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔