6سالہ بچی سے ریپ، ملزم ریل پٹری پر مردہ  پایا گیا

Sep 16, 2021 | 18:58:PM
ریب کیس، لاش ، ملزم
کیپشن: ریب کیس، ملزم کی لاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر حیدرآباد کے مشہور سعید آباد ریپ کیس  کا مفرور اور انعام یافتہ ملزم تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے اسٹیشن گھانا پور میں ریل کی پٹریوں پر مردہ پایا گیا۔ ملزم نے 9 ستمبر 2021 کو سعیدآباد کے سنگارنی کالونی میں ایک چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی اور اسے قتل کردیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حیدرآباد ایسٹ زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس رمیش نے کہا کہ ’’یہ سچ ہے کہ ملزم کی موت ہو گئی ہے۔ تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے اس سلسلہ میں تصاویر کے ساتھ ایک ٹویٹ کرتے ہوئے راجو کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ملزم کی شناخت 30 سالہ راجو نامی شخص کے طور پر ہوئی۔ جو کہ واقع کے بعد سے مفرور تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لیے 9 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ 14 ستمبر 2021 کو حیدرآباد پولیس نے عوام سے اپیل کی تھی  کہ جس کے پاس اس کے بارے میں معلومات ہوں وہ پولیس کے سامنے آئے۔ پولیس نے اس کو پکڑنے کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔پولیس نے اسے پڑوسی ریاستوں میں بھاگنے سے روکنے کے لیے ریاستی سرحدوں پر گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی تھی۔ سعید آباد کے علاقے سنگارنی کالونی میں 9 ستمبر 2021 کو چھ سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کردیا گیا۔ لڑکی کی لاش آدھی رات کے بعد اس کے گھر سے ملی۔ اس جرم نے پورے شہر اور ریاست میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کا سامنا ان ملزموں کی طرح کیا جائے جو گزشتہ سال حیدرآباد میں واقعہ پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائی ڈاکنگ مکمل،آج تمام سیکٹرز کو گیس بحال کردی جائے گی :حماد اظہر