منچلے نوجوان نے چلتی ٹرین میں کرتب دکھانے شروع کر دئیے

Sep 16, 2021 | 15:35:PM
منچلے نوجوان نے چلتی ٹرین میں کرتب دکھانے شروع کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)منچلے نوجوان نے زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے چلتی ٹرین میں کرتب دکھانے شروع کر دئیے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسی قسم کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان چلتی ٹرین پر خطرناک کرتب کرتا دکھائی دے رہا ہے بغیر یہ سوچے کہ ذرا سی لاپرواہی اس کی قیمتی زندگی بھی لے سکتی ہے۔ لڑکا پہلے تو چلتی ٹرین پر چڑھتا ہے اور پھر ٹرین سے جھولا جھولنے کے انداز میں لٹکتا ہے، یہاں تک کہ راستے میں آنے والی چیزوں کو بھی بلا خوف ہاتھ لگاتا ہے جب کہ اس دوران ٹرین اپنی رفتار سے چل رہی ہوتی ہے۔

صارفین کی جانب سے اس شخص کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور جبکہ لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شخص اس طرح کی حرکت کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ جانی نقصان ہوسکتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:     فوری نکھار کیلئے کچن میں موجود چیزوں سے کریں بہترین فیشل تیار