سٹاک مارکیٹ میں مندی کیساتھ کاروبارکااختتام،ڈالر سستاہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچنج میں ہنڈریڈ انڈیکس 1241 پوائنٹس کمی کے ساتھ 164444 کی سطح پر بند ہوگیا۔
کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 166864 رہی،جبکہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 165,686 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کیساتھ تیزی ریکارڈکی گئی تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس مثبت رجحان کی بڑی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے سٹاف لیول معاہدے کی خبر ہے۔
بینکنگ، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس، اور توانائی کے شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری دیکھی گئی جبکہ عالمی مارکیٹوں میں بھی ایشیائی اسٹاکس میں بہتری نظر آئی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 281 روپے 5 پیسے ہو گئی۔