تاریخ کی انوکھی سرجری، دوران آپریشن مریض کیا کرتا رہا؟ ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے

Oct 16, 2022 | 14:39:PM
دماغ, نیورو سرجن ,Why,How,What,24نیوز
کیپشن: آپریشن کا براہ راست منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تاریخ کی انوکھی سرجری، دوران آپریشن مریض کیا کرتا رہا؟ ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے۔

اٹلی میں دماغ کی گھنٹوں طویل سرجری کے دوران ایک مریض  ایسا کام کرتے پایا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے 35 سالہ موسیقار کے دماغ میں رسولی تشخیص کی گئی تھی جس کی سرجری کیلئے وہ اسپتال آیا۔9 گھنٹے پر مشتمل دماغی سرجری کے دوران مریض نے 1970 کی دہائی کا مشہور گانا 'لوو اسٹوری' کی دھن بجائی اور ساتھ ہی وہ اٹلی کے قومی ترانے کی دھن بھی بجاتا رہا۔ 

اسپتال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیورو سرجن کی جانب سے بتایا گیا کہ سرجری کے دوران مریض کو بے ہوش نہیں کیا گیا تاکہ سرجن کو یقین رہے کہ مریض کے اعصاب فعال ہیں۔ مریض کو سرجری کے دوران جگا کر رکھنے کی ایک بڑی وجہ درست نیورونل نیٹ ورک کا پتا لگانا ہے جو دماغ کے مختلف فنکشنز کو کنٹرول کیے ہوئے ہیں جس میں بولنے، دیکھنے، حرکت کرنے اور یاد رکھنے سمیت دیگر افعال شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں : 142 سال پُرانی جینز نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکڑز کا کہنا تھا کہ موسیقار کی دماغی سرجری کامیاب رہی اب وہ ایک عام صحت مند فرد جیسی زندگی گزار سکتا ہے۔