142 سال پُرانی جینز نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی

Oct 15, 2022 | 11:32:AM
فائل فوٹو
کیپشن: 142 سال پُرانی جینز نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایک ترک شدہ کان سے 1880 کی دہائی کی ایک لیوائز جینز کا دریافت ہوئی جس کو 87 ہزار 400 ڈالرز میں نیلام کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق امریکا کے مغربی علاقے میں واقع ترک شدہ کان سے یہ پینٹ ’خود ساختہ ڈینم ماہرِ آثارِ قدیمہ‘ مائیکل ہیرس نے دریافت کی اور امریکی ریاست نیو میکسیکو میں منعقدہ ڈینم کی ایک چار روزہ تقریب میں فروخت کی۔140 سال سے زائد عرصہ پُرانی یہ جینز کائل ہوٹنر اور زِپ اسٹیونسن نے خریدی۔ ہوٹنر نے 90 فی صد جبکہ اسٹیونسن نے 10 فی صد رقم ادا کی۔ 

زِپ اسٹیونسن نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نایاب دریافت ہے۔ یہ جینز انتہائی نایاب ہیں، بالخصوص اس کا پہنے کے قابل حالت اور سائز۔

زِپ اسٹیونسن کا کہنا تھا کہ مائیکل ہیرس نے پانچ سالوں تک کم از کم 50 ترک شدہ کانوں کو چھانا لیکن اس جیسی پینٹ نہیں ملی۔