روما ریاض مس یونیورس مقابلے میں ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پر عزم
پاکستانی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر پہچان دلانے کا وقت آگیا،یہ پوری قوم کی مشترکہ جرنی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(راحیل بیگ)مس یونیورس کے مقابلے میں شریک پاکستانی حسینہ روما ریاض ملک کا نا م روشن کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
روما ریاض نے مس یونیورس مقابلے میں کامیابی کیلئے پاکستانیوں سے سپورٹ اور دعا کی اپیل کی ہے۔
مس یونیورس کا مقابلہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں ہوگا۔
مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی روما ریاض کر رہی ہیں،اس حوالے سے روماریاض کاکہناہے کہ میں دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافتی ورثہ دکھا رہی ہوں،پاکستانی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر پہچان دلانے کا وقت آگیا،یہ صرف میری نہیں پوری قوم کی مشترکہ جرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نامور پنجابی گیت نگار نِمّا لوہارکا 48 سال کی عمر میں چل بسے
روما ریاض کاکہناہے کہ عوام کی سپورٹ اور دعاؤں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، پاکستانیوں سے ووٹ فار روما ریاض پاکستان کے حق میں کلک کرنے کی اپیل کرتی ہوں،میںہر قدم اور ہر اسٹیج پر پاکستان کا نام روشن کرنے کا وعدہ کرتی ہوں۔