حیدرآباد منشیات کیس :ملزمہ امبرین کی نشاندہی پر اس کا ساتھی عادل بھی پکڑا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان )حیدرآباد میں تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں گرفتار خاتون ملزمہ کی نشاندہی پر ایک اور ساتھی ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون منشیات فروش امبرین عرف گڈی چانڈیو کی نشاندہی پر ملزم عادل کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ کرداروں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا