کھاد اورکیڑے مار ادویات پر ٹیکس بڑھے گا یا نہیں؟اہم فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)کھاد اورکیڑے مار ادویات پر ٹیکس بڑھے گا یا نہیں؟اہم فیصلہ ہوگیا۔
وفاقی حکومت نے کھاداور کیڑے مارادویات پر ٹیکس بڑھانے کو مؤخر کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے فیصلے سے تحریری طور پر آئی ایم ایف کوبھی آگاہ کردیا ہے۔
کھاداورکیڑے مارادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانےکے اقدامات شامل تھے،اب کھاد اورکیڑے مار ادویات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ مؤخرکردیاجائےگا،آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کھادوں کی اسٹریٹجک اہمیت کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انمول عرف پنکی جسمانی ریمانڈکیلئے ملیرعدالت میں پیش
پاکستان نےآئی ایم ایف کوتیل اور کھاد کی قیمتوں میں شدیداتار چڑھاؤ سےبھی آگاہ کیا ہے۔