کیری کا شربت بنانے کا آسان ترین طریقہ

May 16, 2026 | 14:10:PM
کیری کا شربت بنانے کا آسان ترین طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیری کا شربت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: کیری ایک کلو، چینی ایک کلو، پانی حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ: کیری کو اچھی طرح سے دھو لیں اور اس کے اوپر کا حصہ صاف کر لیں، اس میں حسب ِ ضرورت پانی ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔

جب کیری میں اُبال آجائے اور وہ اچھی طرح گل جائے تو چولہا بند کر دیں،ٹھنڈا ہونے پر صاف ہاتھوں سے اس کا گودا نکال لیں۔

 اگر گودا اور اس کا بچا ہوا پانی کم ہوجائے تو پانی اور مکس کرلیں اور اس کو ایک کلو چینی کے ساتھ گرائنڈر میں ڈال کر پیس لیں۔

 اس کے بعد اس مکسچر کو ایک پتیلی میں ڈال کر پکا لیں، مکسچر اتنا ہو کہ پکنے کے بعد ایک لیٹر کی بوتل میں آجائے، لکڑی کا چمچہ مسلسل ہلاتے رہیں۔

 جب اس کا رنگ تھوڑا تبدیل ہونا شروع ہوجائے، چینی پک جائے اور یہ گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔

 جب ٹھنڈا ہوجائے تو ایک بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ لیں۔ لیجئے کیری کا شربت تیار ہے۔

 اسے جب بھی استعمال کرنا ہو تو ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں 2 بڑے چمچے اس مکسچر کو ڈالیں اور برف ڈال کر ٹھنڈا استعمال کریں۔