کراچی میں سڑکوں پر آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

May 16, 2026 | 13:15:PM
کراچی میں سڑکوں پر آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کمشنر کراچی نے عیدالضحیٰ کے موقع پر سڑکوں اورکھلی جگہوں پر آلائشیں پھینکنے اور پھاڑنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

 قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے انتظامات سے متعلق اجلاس کمشنرآفس میں اجلاس ہوا۔

کمشنر کراچی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سڑکوں اورکھلی جگہوں پر آلائشیں پھینکنے اور پھاڑنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اس حوالے سے کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ویجیلنس کمیٹیاں قائم ہوں گی۔

 ویجیلنس کمیٹیاں صفائی اور آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کو یقینی بنائیں گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سڑکوں پر آلائشیں پھینکنے اور پھاڑنے کی روک تھام اور ایف آئی آر درج کرنےسمیت مختلف فیصلے کئے گئے۔

 دوسری طرف  کمشنر کراچی ریسکیو 1299 پر آلائشوں سے متعلق شکایت درج کرانے کی سہولیات فراہم کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے پرجوش