کانگو میں ایبولا وائرس سے 65 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وسطی افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس سے 65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افریقہ سینٹر فار ڈیزیز کے مطابق کانگو کے صوبہ ایتوری میں ایبولا کی وباء کے باعث درجنوں ہلاکتیں ہوئیں۔
اب تک ایبولا وائرس کے 246 مشتبہ کیسز کی تصدیق ہوچکی۔
ہمسایہ ملک یوگینڈا نے بھی ایبولا سے متعلق ایک موت کی تصدیق کی ہے۔
یہ وبا مشرقی کانگو کے مونگوالو اور روامپارا ہیلتھ زونز میں مرتکز ہے۔
یہ علاقہ یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کی سرحدوں کے قریب ہے جس کے بارے میں حکام نے متنبہ کیا ہے کہ وبا سرحد پار بھی پھیل سکتی ہے۔