2023 کے لیبیا یونان کشتی حادثے میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

May 16, 2026 | 12:14:PM
 2023 کے لیبیا یونان کشتی حادثے میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد اقبال)ایف آئی اے سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2023 کے لیبیا یونان کشتی حادثے میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتارکرلیا۔

 گرفتارملزم قاسم ریاض ولد محمد ریاض سکنہ ضلع جہلم وزارتِ داخلہ کی جاری کردہ ریڈ بُک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل تھا۔
ملزم نے 8 شہریوں کو یونان بھجوانے کے لئے مجموعی طور پر 1کروڑ 92 لاکھ روپے ہتھیائے تھے،ان  8 امیگرانٹس میں سے 6 افراد کشتی حادثہ میں لقمہ اجل بن گئے تھے، ملزم ایف آئی اے کو 7 مقدمات میں مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی اضافی فیسوں کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد بن اشرف کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے لئے کوئی رعائت نہیں۔
ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔