وزیراعظم سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات

May 16, 2025 | 23:59:PM
وزیراعظم سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم نے جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلا اشتعال جارحیت کے سامنے انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے،انھوں نے کہا کہ اپنے دفاع کے حق کے استعمال کے لئے پاکستان کا ردعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے پاکستان کی مضبوط خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے جنگ بندی مفاہمت پر وزیراعظم کو مبارکباد دی، برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کو پانی کی سپلائی،بھارت کا چناب پر نیا ’’پنگا ‘‘لینے پر غور