پاکستان اور کشمیر کا تعلق ایک جسم کی مانند ہے :امیر جماعت اسلامی

May 16, 2025 | 22:35:PM
 پاکستان اور کشمیر کا تعلق ایک جسم کی مانند ہے :امیر جماعت اسلامی
کیپشن: تصویر، ویڈیو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن راولاکوٹ پہنچ گئے ، کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اور تقاریب سے خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا تعلق ایک جسم کی مانند ہے جسے کوئی جدا نہیں کر سکتا، مسلح افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا۔

انھوں ںے کہا کہ ہم اپنے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اگر بھارت نے اب کوئی جارحیت کی تو ہم پورا کشمیر آزاد کروا لیں گے، مسلم حکمرانوں کی بے حسی نے اسرائیل کو طاقت فراہم کی جو فلسطینی بھائیوں پر ظلم وبربریت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل اور بھارت دونوں دہشت گرد ملک ہیں جن کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے کوئی اگر سمجھتا ہے کہ امریکہ کشمیر کا مسئلہ حل کرے گا تو یہ اس کی بھول ہے ۔ بھارتی جارحیت پر پوری قوم کو متحد کرنے کا آغاز جماعت اسلامی نے کیا ہے ۔ 

جب پوری دنیا میں پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کی جا رہی تھیں تواس وقت بنگلہ دیش میں بھی مسلمان دعا کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان چین اور بنگلہ دیش سے معاہدے کرے، ان تقریبات سے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں :شاہینوں نے پلک جھپتے دشمن کے ہوش اُڑا دیئے:وزیراعظم