صدر مملکت کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے تعزیت

ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے: آصف علی زرداری

May 16, 2025 | 12:41:PM
صدر مملکت کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا،انہوں نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے،آصف علی زرداری نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی جبکہ شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔