’آپ کس طرف ہیں؟‘ علی لاریجانی کا مسلم ممالک سے سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک سے سوال کیا کہ وہ کس طرف ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے مسلم ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایران اپنی جدوجہد میں ڈٹ کر کھڑا ہے، مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں۔
لاریجانی نے کہا کہ جب ایران پر حملہ ہوا تو مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر افسوس ہوا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ ہاتھ باندھے خاموش کھڑا رہے۔
لاریجانی نے کہا، ’آج کی اصل لڑائی میں امریکہ اور اسرائیل ایک طرف، اور ایران و مزاحمتی قوتیں دوسری طرف ہیں۔ تو پھر آپ کس طرف ہیں؟‘
ایرانی رہنما نے مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے پر تسلط قائم کرنے کا خواہاں نہیں بلکہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ’آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل آپ کے وفادار نہیں، درحقیقت یہ آپ کا دشمن ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں:عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دیں، ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر