پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

Mar 16, 2026 | 11:29:AM
 پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑااضافہ ہوگیا۔
کراچی کےمختلف علاقوں میں ایل پی جی 350 روپےمیں فروخت ہورہی ہے جبکہ اوگراکاریٹ 219روپے68پیسےفی کلو مقرر ہے۔
کوئٹہ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 70 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد قیمت 260 سے بڑھ کر 330 روپے ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے ،تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری طرف تاجروں کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے بعد ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ جنگ: روئی کی قیمت میں 500 روپے فی من اضافہ
ایل پی جی کی قیمتیں اچانک بڑھنے سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔