مشرقِ وسطیٰ جنگ: روئی کی قیمت میں 500 روپے فی من اضافہ 

Mar 16, 2026 | 10:54:AM
مشرقِ وسطیٰ جنگ: روئی کی قیمت میں 500 روپے فی من اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )روئی کی قیمت 500 روپے فی من اضافے کے بعد 1700 روپے من ہو گئی۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے، مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باعث روئی کی درآمد معطل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ درآمد معطل ہونے سے روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

 احسان الحق کا کہنا ہے کہ پولیسٹر کی قیمت بڑھنے اور معیاری روئی کی محدود دستیابی سے بھی قیمت بڑھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا اہم اتحادی ملک ایران کے ترلوں پر اتر آیا

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل قیمت میں  بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

برینٹ خام تیل 105 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 100 ڈالرز فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔