امریکا کیساتھ حتمی معاہدے کیلئے مذاکرات کا نیا دور سوئٹزرلینڈ میں ہوگا؛عباس عراقچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ حتمی معاہدے کیلئے مذاکرات کا نیا دور ممکنہ طور پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔
عباس عراقچی کاکہناتھا کہ آئندہ مذاکرات دو مراحل میں کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں آبنائے ہرمز کی صورت حال۔ امریکی بحری ناکہ بندی اور حملوں سے متاثرہ ایرانی بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر بات ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں ایران کے جوہری پروگرام کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ لبنان پر کسی بھی اسرائیلی حملے یا کسی علاقے پر قبضے کو معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت میں ایک طرف امریکا اور اسرائیل اور دوسری جانب ایران اور حزب اللہ فریق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میچ کے دوران بیٹنگ کرتے دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی چل بسا