بیرونی کامیابیوں کے باوجود پاکستان کے اندرونی حالات مختلف ہیں:ایمل ولی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفیں ہی کافی سمجھی جا رہی ہیں، جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک اہم مسئلہ تھا جس میں پاکستان نے مصالحتی کردار ادا کیا، جس پر پاکستانی خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی محاذ پر کامیابیوں کے دعوؤں کے باوجود ملک کے اندرونی حالات اس کے برعکس ہیں۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ بجٹ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نہیں بنایا جاتا۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جو بھی حکومت آتی ہے، وہ اسی نوعیت کا بجٹ پیش کرتی ہے، جہاں یہ طے کیا جاتا ہے کہ ملک میں کس کی اہمیت ہے، کس کو فائدہ پہنچانا ہے اور کس طبقے پر مزید بوجھ ڈالنا ہے۔
انہوں نے موجودہ بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نہ تو عوامی بجٹ ہے اور نہ ہی اسے عوام دوست قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مینڈیٹ کنٹرولڈ ہوگا تو بجٹ بھی کنٹرولڈ ہی آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں :آئندہ مالی سال میں چیف منسٹرز سپیشل انیشیٹوز کیلئے فنڈز مختص نہ کئے گئے