10 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 226 ارب روپے پر پہنچ گئے

Jun 16, 2026 | 11:52:AM
10 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 226 ارب روپے پر پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)  رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 226  ارب روپے  پر  پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2025  سے لےکر اپریل2026 کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 226 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:دوپہر 12 سے 3 بجے  تک کام بند!نیا قانون نافذ کردیا گیا

  رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات میں گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں66 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس میں ڈسکوزکی نااہلی اورچوری کی مد میں نقصانات 169ارب روپے اوربجلی وصولیوں کےنقصانات57 ارب روپے رہے۔