مودی حکومت ناکام،منی پور،ناگالینڈ کی طرح ایک اورریاست میں فرقہ ورانہ فسادات شروع 

Jun 16, 2026 | 11:04:AM
 مودی حکومت ناکام،منی پور،ناگالینڈ کی طرح ایک اورریاست میں فرقہ ورانہ فسادات شروع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مودی سرکارکامذہبی تعصب اورنفرت کابیج پورے بھارت کواپنی لپیٹ لینے لگا۔

بھارت میں مودی حکومت ناکام،منی پور،ناگالینڈ کی طرح ایک اورریاست میں فرقہ ورانہ فسادات شروع ہوگئے۔

بھارتی جریدہ"دی انڈین ایکسپریس" ملک میں اٹھنے والے نئےفسادات کوسامنے لےآیا۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں پانی کے معاملے پرشروع ہونے والاجھگڑا فرقہ ورانہ شکل اختیار کرگیا۔

 بھارتی جریدہ  کے مطابق زمین کوپانی دینے کے معاملے پرجھگڑے کے دوران ایک شخص قتل،3افرادشدید زخمی ہوگئے، واقعہ کےبعدعلاقہ میں فرقہ ورانہ کشیدگی پیدا ہوگئی،4ملزمان کوگرفتاربھی کرلیاگیا۔

دی انڈین ایکسریس کےمطابق پولیس کی موجودگی میں مرکزی ملزم کے گھرکے بڑے حصےکوگرادیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر۔۔! 6.7شدت کا زلزلہ

ماہرین کے مطابق بی جے پی حکومت نےاقتدار میں رہنے کیلئےگزشتہ چند سالوں میں معاشرے کے اندرجومذہبی نفرت کابیچ بویا ہےوہ آج ایک بڑا درخت بن چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارت میں ہندوتوا انتہاپسندی خطرناک حد تک زورپکڑچکی ہے، جس کا نشانہ اب عام شہری بھی بن رہے ہیں۔