6.7شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
انڈونیشین محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز شہر پالو سے تقریباً 42 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی،مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں کی نگرانی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر سم حاصل کرنے کا آخری موقع، 30 جون کے بعد سہولت ختم
انڈونیشین محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔