اسلام آباد:ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم،سنگین خلاف ورزیوں پر 792 ایف آئی آرز درج

Jun 16, 2025 | 23:52:PM
اسلام آباد:ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم،سنگین خلاف ورزیوں پر 792 ایف آئی آرز درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم میں نو پارکنگ ایریا اور ٹریفک قوانین کو سخت کردیا گیا ہےاور  3 ہفتوں میں سنگین خلاف ورزیوں پر 792 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ ٹریفک کے مسائل اور ان کے حل کیلئے متحرک ہیں اورٹریفک کا رش ختم کرنے کیلیے وزیر داخلہ کے متعدد میگا پراجیکٹس کو مکمل کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ کی ہدایات کے مطابق سی ٹی او ذیشان کی سربراہی میں خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا ہے،انہوں نےکہا ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کو کرنی چاہئے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

سی ٹی او ذیشان کے مطابق  اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 20 دنوں میں اسپیشل انویسٹمنٹ کمپین کے دوران 26 مئی سے 14 جون تک 792 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4ہزار364 موٹرسائیکل بند کیے گئے، 1215 گاڑیوں کو بھی قانون توڑنے پر بند کیا گیا ،بند ہونے والی 289 گاڑیوں کے ڈرئیوارز کے پاس ٹریفک لائسنز ہی نہیں تھے ۔سرخ سگنل توڑنے والے 93 گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا ۔164 بچوں کو بھی گاڑی چلانے پر روکا گیا ۔لین کی خلاف ورزی کرنے والے 132 گاڑیوں کو بھی جرمانے ہوئے۔ 420 گاڑی  والوں کو سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر جرمانہ کیا گیا۔1302 موٹرسائیکل والوں کو ہیلمٹ نہ پہنے پر جرمانہ کیا گیا ۔سنگین خلاف ورزی والوں کیخلاف 792 مقدمے بھی درج کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ نہیں جیت رہا ،ایران کو بات کرنی چاہئے، ڈونلڈ ٹرمپ