ایران جنگ نہیں جیت رہا ،ایران کو بات کرنی چاہئے، ڈونلڈ ٹرمپ

Jun 16, 2025 | 22:41:PM
ایران جنگ نہیں جیت رہا ،ایران کو بات کرنی چاہئے، ڈونلڈ ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ نہیں جیت رہا  ، ایران کو بات کرنی چاہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ، ایران کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہے انہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جی سیون اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے بارے میں بات کرنا چاہیں گے ، ایران کے پاس 60 دن تھے 61 ویں دن یہ سب ہونا تھا ،جنگ دونوں فریقوں کے لیے تکلیف دہ ہے  ، ہم نے ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کی ہے ، ایران کو ہر حال  میں مذاکرات پر آنا ہوگا ،اسرائیل اس وقت بہت اچھا کررہا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی سے گھڑی چوری،بلال یامین ستی کی تحقیقات کیلئے اسپیکر  کو درخواست