پنجاب اسمبلی سے گھڑی چوری،بلال یامین ستی کی تحقیقات کیلئے اسپیکر  کو درخواست 

چوریاں کرنا تحریک انصاف کی قیادت کا پرانا شیوا ہے،صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری

Jun 16, 2025 | 21:32:PM
پنجاب اسمبلی سے گھڑی چوری،بلال یامین ستی کی تحقیقات کیلئے اسپیکر  کو درخواست 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد) پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران گھڑی چوری کے حوالے سے حکومتی جماعت کے ایم پی اے بلال یامین ستی کا ویڈیو بیان میں موقف سامنے  آ گیا ہے ، جس میں انہوں نے  کہا ہے کہ میں نے اپنی تحریری درخواست اسپیکر پنجاب اسمبلی کو دے دی ہے، میری گھڑی چوری ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گی،چوریاں کرنا تحریک انصاف کی قیادت کا پرانا شیوا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے PP_06 بلال یامین ستی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ آج بجٹ سیشن کے دوران اعجاز شفیع ڈیسک پر کھڑے تھے،میں نے انہیں نیچے اترنے کی درخواست کی تو ان سے تلخ کلامی ہو گئی، تلخ کلامی ہاتھ پائی میں بدلی تو اسی دوران اعجاز شفیع کے ہاتھ سے میری گھڑی اتر گئی، میں اعجاز شفیع سے اپنی گھڑی مانگتا رہا لیکن وہ مذاق میں ٹالتے رہے، میں نے سارا معاملہ سپیکر کے نوٹس میں لایا تو انہوں نے تحریری درخواست دینے کو کہا، میں نے اپنی تحریری درخواست دے دی ہے، میری گھڑی چوری ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بلال یامین کی پنجاب اسمبلی اجلاس میں گھڑی چوری ہونے کے واقعے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہپھر سے گھڑی چوری اور وہ بھی اسمبلی سے؟تحریک انصاف اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گی،چوریاں کرنا تحریک انصاف کی قیادت کا پرانا شیوا ہے،تحریک انصاف کے مرکزی قائدین نے پہلے وفاق میں حکومت کرتے ہوئے گھڑی چوری کا کاروبار کیا،

اب ان کی چوری کی وارداتیں پنجاب اسمبلی بھی پہنچ گئی ہیں،آپ جہاں بھی چلے جائے آپ چور تھے چور ہیں، چور رہیں گے، چوری کرنا ڈاکہ ڈالنا آپ کا پرانا شیوا ہے ،شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں:عمر سرفراز چیمہ کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس  میں ضمانت منظور