محکمہ ٹرانسپورٹ کے لئے 85 ارب کا بجٹ مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )محکمہ ٹرانسپورٹ کے لیے 85 ارب روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے ، پہلے سے جاری منصوبوں کے لئے 4 ارب 57 کروڑ کا بجٹ مختص ہے۔
نئے منصوبوں کے لئے 80 ارب 43 کروڑ کا بجٹ رکھا گیا ہے، ٹرانسپورٹ ہاوس کی تزئین و آرائش و بنیادی سہولیات کے لئے 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بسوں کے سنٹرلائزڈ آٹومیٹڈ فئیر کولیکشن اور سکیجولنگ کے لئے 5 کروڑ مختص کیے گئے ہیں، اورنج لائن ٹرین کے ڈپو پر چینی عملے کی سیکورٹی کے لئے 50 لاکھ روپے مختص ہیں۔
نئے ماس ٹرانزٹ کی فزیبلیٹی سٹڈی کے لئے 180 ملین روپے ،اربن بس ڈپو ٹھوکر نیاز بیگ کیلئے 500 ملین روپے، ریلوے اسٹیشن اربن بس ڈپو کیلئے 400 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے نئے وہیکل ٹیسٹنگ لیب کے لئے 50 لاکھ ، الیکٹرک بسوں کے ڈپو کے لئے 20 کروڑ روپے ،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، ٹرانسپورٹ ٹاور کے لئے 1 کروڑ ، ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کے لئے ابتدائی رقم 10 ارب مختص کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں صحت کے شعبہ کیلئے 181 ارب روپے مختص