اداکارہ نورے ذیشان کو سکول جانے سے چڑ

Jun 16, 2025 | 13:20:PM
اداکارہ نورے ذیشان کو سکول جانے سے چڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سکول چھوڑ کر گھر میں خود سے پڑھنا شروع کر دیاہےکیونکہ سکول انہیں اچھا نہیں لگتا۔

نورے ذیشان نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سکول میں ٹیچرز اور سینئر طلباء کے اپنے ساتھ برے رویے کے  بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں ابھی 15 سال کی ہوں اور ابھی میں 9ویں جماعت میں ہوں لیکن اب پڑھائی کے بجائے اپنے شوبز کیریئر پر زیادہ توجہ دوں گی.

 پڑھائی میں اتنی زیادہ اچھی نہیں ہوں تو اگر میں پڑھائی پر توجہ دوں تو بھی کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ چاہتی ہیں کہ میں کم از کم اپنی بنیادی تعلیم مکمل کروں اور اب میں پرائیویٹ میٹرک کر رہی ہوں تو میں سکول نہیں جاتی گھر میں خود ہی پڑھتی ہوں۔

اُنہوں نے اسکول چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سکول میں سینئر طلباء مجھے تنگ کرتے تھے اور  میرے ٹیچرز کا رویہ بھی میرے ساتھ اچھا نہیں تھا۔

نورے ذیشان نے بتایا کہ میرے ٹیچرز کہتے تھے کہ شوبز کیریئر چھوڑ دو کیونکہ اس سے ہمارے اسکول کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگا، سکول بند ہوگئے اور کچھ سکولز نے آن لائن بچوں کو پڑھانا جاری رکھا مگر میرے سکول نے آن لائن کلاسز کا انعقاد نہیں کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن میں مجھے یہ احساس ہوا کہ سکول کے باہر بھی ایک دنیا ہے.

 جب میں نے باہر کی دنیا میں گئی تو مجھے یہ پتہ چلا کہ یہ باہر کی دنیا مجھے سکول سے زیادہ بہتر انداز میں سکھا رہی ہے تو اس لیے اب مجھے سکول جانا پسند بھی نہیں ہے.