پنجاب فوڈ اتھارٹی کاخیابان سر سید میں دودھ کی دکان پر چھاپہ ، دو ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

Jul 16, 2025 | 23:52:PM
پنجاب فوڈ اتھارٹی کاخیابان سر سید میں دودھ کی دکان پر چھاپہ ، دو ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خیابان سر سید میں دودھ کی دکان پر چھاپہ مار کر دو ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ کارروائی کے دوران دودھ کے سیمپلز فیل ہونے پر انکشاف ہوا کہ دودھ میں خشک دودھ پاوڈر کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملاوٹ مافیا کے خلاف جنگ میں فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو محفوظ، خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ای ٹیکسی سروس، الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر دینے کا فیصلہ