بابا وانگا کی چونکا دینے والی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بابا وانگا جن کا اصل نام وینگیلیا پانڈیوا گوشتیرووا تھا، بلغاریہ کی ایک نابینا خاتون تھیں جنہیں ایک روحانی پیشگو کے طور پر شہرت حاصل ہوئی بلغاریہ کے عوام میں احترام کی نظر سے دیکھی جانیوالی نابینا خاتون بابا وانگا جو 1996 میں انتقال کرچکی ہیں نے اپنی زندگی میں کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو آنے والے وقتوں میں درست ثابت ہوئیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئی اور 12 سال کی عمر میں ایک بڑے طوفان کے دوران پراسرار طور پر بینائی سے محروم ہوگئیں، اس وقت بابا وانگا نے دعویٰ کیا تھا کہ بینائی سے محروم ہونے کے بعد خدا نے اسے مستقبل میں دیکھنے کا ایک بہت نایاب تحفہ دیا ہے۔
بابا وانگا کی پیشگوئیاں 5079 تک کا احاطہ کرتی ہیں جس سال کے بارے میں بابا وانگا کو یقین تھا کہ اس سال دنیا ختم ہوجائے گی، بابا وانگا کا انتقال 1996 میں 85 سال کی عمر میں ہوا تھا۔
بابا وانگا نے نائن الیون کے دہشتگردانہ حملے کی بھی سو فیصد درست پیشگوئی کی تھی جس نے دنیا کو ایک نئے دور میں داخل کردیا تھا۔
اس کے علاوہ سوویت یونین کی تحلیل، شہزادی ڈیانا کی موت، دو ہزار چار میں تھائی لینڈ میں آنے والے تباہ کن سونامی اور امریکا میں بارک اوباما کی صدارت کے بارے میں بھی درست پیشگوئیاں کی تھیں۔
بابا وانگا جنہیں بلقان کے نوسٹرا ڈیمس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے ایک مصنف ویلنٹن سیدوروف کو کئی دہائیوں قبل بتایا تھا کہ روس دنیا کا حکمران بن جائے گا جب کہ یورپ بنجر زمین بن جائے گا، سب پگھل جائیں گے جیسے برف، صرف ایک ہی باقی رہے گا ”ولادیمیر کی شان اور روس کی شان“۔بابا وانگا نے کہا تھا کہ روس کو کوئی نہیں روک سکے گا وہ بڑا شکاری ہے اور ولادیمیر پیوٹن دنیا بھر میں حکومت کریں گے۔
بابا وانگا کے مطابق سال 2046 تک سائنس اور طب غیر معمولی ترقی حاصل کرلیں گے، خاص طور پر مصنوعی اعضاء کی تخلیق اور بڑے پیمانے پر پیداوار کے حوالے سے، یہ طویل عمر، بعض بیماریوں کے خاتمے، اور دنیا بھر میں طبی علاج میں انقلاب کا باعث بن سکتا ہے۔
ان کی سب سے پریشان کن پیش گوئیوں میں یہ بھی تھا کہ 2088 میں ایک پراسرار وائرس ظہور پذیر ہوگا، اس وائرس کی وجہ سے لوگوں کی عمر تیز رفتاری سے گھٹنا شروع ہوجائے گی، جس کے باعث تیزی سے جسمانی زوال آئے گا۔
بابا وانگا نے نہ صرف مسلم حکمرانی بلکہ کئی دیگر عالمی واقعات کی بھی پیشگوئی کی تھی، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
2028 میں ایک نیا طاقت کا ذریعہ دریافت ہوگا، دنیا سے بھوک ختم ہو جائے گی اور انسان زہرہ (Venus) تک پہنچ جائیں گے۔
2033 میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سمندروں کی سطح بلند ہو جائے گی، جس سے دنیا کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔
2046 تک مصنوعی اعضاء بڑی تعداد میں تیار کیے جائیں گے، جس سے انسانی زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی۔
2066 میں امریکہ ایک نیا تباہ کن ہتھیار دریافت کرے گا جسے ’ماحولیاتی تباہ کن‘ (Environmental Destructor) کہا جائے گا۔