باکسر عامر خان نے بیوی فریال سے معافی مانگ لی

Jul 16, 2023 | 14:55:PM
 پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے خواتین کو نازیبا میسج کرنے پر اپنی اہلیہ فریال سے معافی مانگ لی اور ساتھ علاج کرانے کا اعلان بھی کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے خواتین کو نازیبا میسج کرنے پر اپنی اہلیہ فریال سے معافی مانگ لی اور ساتھ علاج کرانے کا اعلان بھی کر دیا۔

سابق چیمپئن فائٹر عامر خان ماڈل سمیرا سمیت خواتین کو غلط میسج کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ پچیس سالہ ماڈل کو تصاویر بھیجنے کے ساتھ پیغامات بھی بھجوائے اور ٹیٹو کی تعریف بھی کی۔

مزید پڑھیں: ریسکیو ٹیم نے دولہا اور باراتیوں کو بحفاظت دریا پار کروا دیا 

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ فریال سے اپنی شادی اور اُن سے ہونے والی تین بیٹیوں سمیت ازدواجی زندگی کو مجبوری ظاہر کیا۔ اسکینڈل کے میڈیا میں آنے اور تحقیقات پر عامر خان نے اعتراف جرم بھی کر لیا اور ساتھ ہی اُنہوں نے اپنی اہلیہ فریال سے معافی مانگنے اور تھراپی یعنی علاج سے عادت چھوڑنے کا عزم بھی ظاہر کر دیا ہے۔