جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو 5 سال قید کی سزا 

Jan 16, 2026 | 14:11:PM
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو 5 سال قید کی سزا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )جنوبی کوریا کی عدالت نے ملک کے سابق صدر کو مارشل لاء کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر یون سُک یول کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور دسمبر 2024 میں مارشل لاء کا اعلان کرنے کے الزامات پر مجرم قرار دیا گیا۔

 سابق صدر پر مارشل لاء کے اعلان پر حکام کو اپنی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد سے روکنے اور سرکاری دستاویزات کو من گھڑت بنانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکول مزید 4 دن بند،حکومت کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آ گیا

جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق سابق صدر یون سک یول کے خلاف عدالتی فیصلے کو براہِ راست دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ استغاثہ نے سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یون سوک یول اور ان کے سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون نے اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے ایک منظم منصوبہ بنایا تھا۔