میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست، تحریری حکم جاری

Jan 16, 2024 | 17:51:PM
میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست، تحریری حکم جاری
کیپشن: میاں اسلم اقبال (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

   عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، میاں اسلم اقبال کو اشتہاری قرار دینے کی مصدقہ کاپیاں درخواست کے ساتھ نہ لگانے کا اعتراض برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیے: غیرشرعی نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹریبونل نے پی پی 171 سے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی منظور کیے۔