کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق،چارہزار سے زائد نئے کیسزسامنے آگئے 

Jan 16, 2022 | 09:58:AM
کورونا وائرس ، اموات
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار 27 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار پر وار۔۔ کرفیو لگ گیا۔۔ ہلاکتوں میں اضافہ!!
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں ۔ این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 51,236 کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4027افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔این سی او سی کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 7.8%فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔جبکہ 752تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 12 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 551 ہے۔ ملک میں 13 لاکھ 24 ہزار 147 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 63 ہزار 584 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:احتیاط کریں۔۔گیس ہیٹر کا استعمال جان لیوا۔۔بچی سمیت 7 افرادجان گنوا بیٹھے