کورونا کے وار پر وار۔۔ کرفیو لگ گیا۔۔ ہلاکتوں میں اضافہ!!

Jan 15, 2022 | 22:56:PM
بھارت، کورونا وبا، شدت اختیار کرگئی، ویک اینڈ کرفیو نافذ
کیپشن: کرفیو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں کورونا وبا ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی،عالمی وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے نئی دہلی میں ویک اینڈ کرفیو نافذ کردیاگیا۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں2 لاکھ 68ہزار کیس اور402 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اومی کرون متاثرین کی تعداد6 ہزار سے بڑھ گئی ہے،بھارتی وزارت صحت کا کہناہے کہ مثبت کیسز کی شرح 16.6 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برقع پوش خاتون کی شادی میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔ دلہا سے لپٹ گئی، دلہن سمیت سب پریشان
نئی دہلی میں کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ویک اینڈ کرفیو کا نفاذ ہو گیا،جس کے تحت 55 گھنٹوں کیلئے غیرضروری سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول کتنے روپے مہنگا ہوا؟