عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول کتنے روپے مہنگا ہوا؟ 

Jan 15, 2022 | 22:35:PM
حکومت، عوام، پٹرول بم، نوٹیفکیشن جاری،
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے ایک بار پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا،پٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسہ فی لٹر اضافہ کیا گیا جس سے پٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہو گئی ، اسی طرح ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 62 پیسے ہو گئی، جبکہ لائٹ ڈیزل 3 روپے 33 پیسے فی لٹر مہنگاہو گیا،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 114 روپے 54پیسے ہو گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا گیاجس سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے ہو گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برقع پوش خاتون کی شادی میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔ دلہا سے لپٹ گئی، دلہن سمیت سب پریشان