احتیاط کریں۔۔گیس ہیٹر کا استعمال جان لیوا۔۔بچی سمیت 7 افرادجان گنوا بیٹھے

Jan 15, 2022 | 22:49:PM
گیس, لیکج, دھماکہ
کیپشن: گیس لیکج سے دھماکہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں سخت سردی میں گیس ہیٹر کا استعمال جان لیوا ثابت ہونے لگا ۔نئے سال کے آغاز سےابتک ایک بچی سمیت 7 افراد سردی کی شدت کم کرنے کے لئے لگائی آگ کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھے۔

 ریسکیو 1122کے مطابق گیس ہیٹر کے استعمال سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا اور مختلف واقعات میں3 بچوں سمیت11 افراد آگ لگنے سے شدید جھلس کر ہسپتال پہنچے ۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق گیس ہیٹر کے استعمال کے دوران گیس کم یا تیز ہونے سے یہ المناک واقعات رونما ہوئے جن میں مناواں کا چوکیدار محمد طارق فیکٹری کے کمرے میں آگ لگنے سے ہلاک ہوا ۔ ستوکتلہ میں گھر میں آگ لگنے سے 3 مزدور جھلس کر ہلاک ہوئے جبکہ شمالی چھاؤنی میں پٹرول پمپ کا مینجر محمد سلیم کمرے میں آگ لگنے سے ہلاک ہوا۔اسی طرح سبزاہ زار میں3سالہ خدیجہ جھلس کر ہلاک ہوئی اور 3بچے زخمی ہوئے۔ چوہنگ میں سلنڈر پھٹ جانے سے 8افراد جھلس گئے تھے جبکہ لٹن روڈ میں 30 سالہ وقاص بھی گیس ہیٹر سے آگ لگنے کے باعث دم توڑ گیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ہیٹر کی بجائے گرم کپڑوں کا استعمال محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آتش فشاں پھٹ گیا۔۔سونامی وارننگ جاری۔۔سیٹلائٹ ویڈیو مناظر نے دل دہلا دیئے