آتش فشاں پھٹ گیا۔۔سونامی وارننگ جاری۔۔سیٹلائٹ ویڈیو مناظر نے دل دہلا دیئے

Jan 15, 2022 | 21:13:PM
زیر زمین ,آتش فشاں, پھٹنے , سیٹلائٹ, مناظر
کیپشن: زیر زمین آتش فشاں پھٹنے کے سیٹلائٹ مناظر

(مانیٹرنگ ڈیسک)بحر اوقیانوس میں واقع مملکت ٹونگا کے قریب زیر زمین آتش فشاں پھٹنے کے سیٹلائٹ مناظر نے دل دہلا دیئے.

العریبہ چینل کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی خبر اور ویڈیو کے مطابق 169 جزیروں پر مشتمل مملکت نے پورے ملک میں سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔ مملکت کا آسمان راکھ کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوب گیا اور لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ہر طرف افراتفری مچی ہوئی ہے اور پانی سکولوں اور دیگر عمارات میں داخل ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی مار گئی۔۔ سرکاری ملازمین بھی پریشان۔۔تنخواہیں 100 فیصد  بڑھاؤ ورنہ ۔۔؟