لاہورایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار برآمد
کیپشن: گرفتاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)سکیورٹی فورس نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار پکڑ لی ۔
دوران تلاشی شہزاد احمد نامی مسافر کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق سمگل کئے جانے والے سونے کا وزن 2 کلو سے زیادہ ہے۔ اے ایس ایف نے ملزم کو سونا برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ۔ کسٹم نے سونا ضبط کرکے ملزم کیخلاف مزید کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:آخر فروری کا مہینہ 28 دنوں کا کیوں ہوتا ہے؟